Tuesday, August 4, 2009

Police Cought Crimnals

کراچی، ابراہیم حیدری پولیس کا کچی شراب تیار کرنے کی خفیہ بھٹی پر چھاپہ، شراب ومنشیات فروشی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث 15 اور 6 مفرور ملزمان سمیت 21 ملزمان کو گرفتار کرکے 215 لیٹر کچی شراب، شراب کے ڈرم، تیاری کا سازو سامان، 3 پستو، 3 میگزین، 9کارتوس اور منشیات برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او ابراہیم حیدری انسپکٹر سہیل اختر نے منشیات اور کچی شراب تیار کرنے کے خفیہ ٹھکانوں کا کھوج لگا کر ابراہیم حیدری چارن گوٹھ میں کچی شراب تیار کرنے کی خفیہ بھٹی پر کامیاب کارروائی کرکے شراب کی بھٹی کے مالک وکچی شراب کے سپلائیز محمد کو گرفتار کرکے 215 لیٹر کچی شراب اور شراب کی تیاری کا سازو سامان برآمد کرلیا۔ دوسری کارروائی میں کچی شراب کے اسٹاک کئے جانے واکے گودام پر چھاپہ مار کر کچی شراب کے ڈرم برآمد کرکے متفرق کارروائی میں مجموعی 14 ملزمان کو گرفتار کرکے 3 پستول، 3 میگزیین، 9 کارتوس اور ہیروئن برآمد کرلیا جبکہ مفرور واشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیوں میں 6 مفرور واشتہاری ملزمان جن میں ایک ملزم بھی شامل ہے گرفتار کرلیا