انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے منتظم جج جناب جسٹس مقبول باقر نے اغواءبرائے تاوان کے الزام میں گرفتار ملزمان بلاول اور یاسر کو 22 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا ہے۔ ملزمان کو تھانہ اے وی سی یو نے 15 اگست 2009ءکو سعود آباد کے علاقے سے گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 12 اگست کو اغواءکیا گیا 17 سالہ مغوی وسیم کو بازیاب کرایا تھا جس کے اغواءکے بدلے ملزمان نے 50 لاکھ روپے تاوان طلب کیا اور معاملہ 2 لاکھ روپے میں طے ہوا تھا۔ پولیس نے ملزمان کو تاوان کی رقم وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔