فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں خاتون سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ایدھی ذرائع کے مطابق سلطان آباد ہجرت کالونی میں گلی نمبر 1کی رہائشی خاتون 31سالہ تاج محل زوجہ نور محمد نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئی۔ لاش ضروری کاروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ دوسری جانب چھیپا ذرائع کے کہنا ہے کہ فیڈرل بی ایریا کے علاقے واٹرپمپ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2افراد ہلاک ہوگئے جن کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ چھیپا کی مطابق دونوں کو لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔