Tuesday, August 18, 2009
CITY GOVT FUTURE
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست ارکان قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام کے مستقبل کا فیصلہ عوام کی خواہشات کے مطابق کیاجائے۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ بلدیاتی نظام کے بارے میں قائد تحریک الطاف حسین کے خیالات عوام کی خواہشات کی ترجمانی کرتے ہیں لہٰذا بلدیاتی نظام کے حوالے سے فیصلہ میں منتخب بلدیاتی نمائندوں اور عوام کے جذبات کا احترام کرنا حکومت کا فرض ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ بلدیاتی نظام کے بارے میں کسی بھی قسم کے فیصلہ میں منتخب بلدیاتی نمائندوں اور عوام کا مﺅقف اہمیت رکھتا ہے اور اگر ان کے مﺅقف کو سنے بغیر جو بھی فیصلہ آئے گا وہ ملک بھر کے منتخب ناظمین ، کونسلروں اور عوام میں احساس محرومیوں کا سبب بنے گا ۔ ارکان قومی اسمبلی کہا کہ بلدیاتی نظام کے بارے میں جو بھی فیصلہ کیاجائے اس میں منتخب بلدیاتی نمائندوں اور عوام کی ترجمانی بھی شامل کی جائے تاکہ اس نظام کے حوالے سے ہونے والے فیصلہ کے اثرات ملک بھر میں انتہائی مثبت انداز میں مرتب ہوں ۔