Monday, August 24, 2009
CDGK IN ACTION
سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کراچی نے رمضان کے دوسرے روز بھی شہر میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف کارروئی جاری رکھی اور تقریباً 600 سے زائد پیشہ ور گداگروں کو پکڑ لیا۔ بعض پیشہ ور گداگروں کی جیبوں سے موبائل فون اور مختلف کمپنیوں کی سمیں بھی پکڑی گئیں۔ سٹی وارڈنز کی اس مہم کی وجہ سے پیشہ ور گداگروں کا نیٹ ورک تقریباً ٹوٹ رہا ہے اور اب دیگر علاقوں سے کراچی میں آئے ہوئے پیشہ ور گداگر یہاں سے مایوس ہو کر دیگر شہروں کا رخ کررہے ہیں۔ سٹی حکومت کے 15 سو وارڈنز شہر کی تمام بڑی شاہراہوں اور چورنگیوں پر تعینات کردیئے گئے ہیں جس کی وجہ سے ان چورنگیوں پر یہ پیشہ ور گداگر مسافروں سے بھیک نہیں مانگ سکتے۔ سٹی حکومت کے ذرائع کے مطابق سٹی وارڈنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پیشہ ور گداگروں کے خلاف اس مہم میں مزید تیزی لائیں تاکہ پیشہ ور گداگر مسافروں کو تنگ کرنے یا کسی گاڑی کو روک کر بھیک دینے پر مجبور کرنے کا موقع نہ ملے۔ اس کے علاوہ تجارتی مراکز میں خواتین اور لوگوں کے بھیک دینے کےلئے تنگ کرنے والوں کو فوراً پکڑا جائے۔