قائد آباد کے قریب واقع مرغی خانہ کے مقام پر مزدہ اور ہائی ایس میں تصادم میں ایک شخص ہلاک جبکہ 5زخمی ہوگئے ہیں۔چھیپا ذرائع کے مطابق تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت نہیں کی جاسکی ہے جبکہ دیگر زخمیوں میں 10سالہ محمد وارث ولد محمد فرید، 35سالہ ناصر ولد ابوالحسن، 18سالہ شاہ میر ، 40سالہ صابر شاہ اور ایک 35سالہ نامعلوم شخص شامل ہیں۔ ہلاک و زخمی ہونے والوں کو جناح اسپتال لایا کیا گیا ہے۔