Wednesday, August 5, 2009

Price Control Issue

کراچی، شہری حکومت کراچی نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے فوری طور پر منافع خوروں کے خلاف مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ بدھ کو ڈی سی او کراچی کنٹرولر جنرل پرائسز جاوید حنیف خان کی صدارت میں ان کے دفتر میں ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہری حکومت ماہ رمضان المبارک میں ہر ممکنہ طور پر کھانے پینے کی اشیاءپر کنٹرول کو مستحکم بنائے گی اور شہری حکومت کے تمام ٹاﺅن مجسٹریٹس اور محکمہ انٹر پرائز مل کر اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ شہریوں کو ماہ رمضان المبارک میں کھانے پینے کی اشیاءمناسب قیمتوں پر ملیں ڈی سی او نے محکمہ انٹر پرائز کو ہدایت دی کہ وہ رمضان المبارک کیلئے نمائندہ تاجروں کے ساتھ مل کر کریانہ کی اشیاءکی رعایتی قیمتوں کو حتمی شکل دیں اجلاس میں بتایا گیا کہ کراچی ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن اور کراچی ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے ساتھ محکمہ انٹر پرائز ماہ رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کی رعایتی قیمتیں مقرر کرنے کیلئے مشاورت کررہی ہے کراچی ریٹیلرز اور ہول سیلرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے گزشتہ دنوں ڈی سی او کراچی جاوید حنیف خان کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں ماہ رمضان المبارک میں اپنے منافع میں خاص طور پر کمی کا پہلے ہی اعلان کردیا ہے تاکہ اشیائے خوردونوش کی مناسب قیمت پر دستیابی کو یقینی بنانے میں مدد ملے ڈی سی او نے تمام اسپیشل مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ ماہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کے رجحان کو فوری طور پر روکنے کیلئے ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ ایڈیشنل ای ڈی او ر ریونیو متانت علی خان کو مہم کا نگراں مقرر کیا گیا ہے ڈی سی او نے متانت علی خان کو ہدایت کی کہ وہ تمام مجسٹریٹس اور محکمہ انٹر پرائز کے تعاون سے مہم کو موثر بنانے کیلئے اقدامات کریں اجلاس میں تمام ٹاونز کے مجسٹریٹس، ای ڈی او ر رےونےو اور محکمہ انٹرپرائز کے سینئر افسران نے شرکت کی۔