Tuesday, August 11, 2009
Crime and Accident Report
مختلف حادثات اور واقعات میں4 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ملیر کالونی کے علاقے میں 30 سالہ شخص کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا جس کی لاش پوسٹ مارٹم کےلئے جناح اسپتال لائی گئی۔ عزیز آباد کے علاقے میں ہنگوریہ گوٹھ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 40 سالہ نامعلوم شخص ہلاک ہوگیا جس کی لاش پوسٹ مارٹم کےلئے عباسی شہید اسپتال پہنچائی گئی۔ گلشن اقبال کے علاقے میں ڈسکو بیکری کے قریب 50 سالہ چوکیدار خداداد ولد تاج محمد سوتے ہوئے پراسرار انداز میں ہلاک ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد ایدھی ٹرسٹ کے سرد خانے پہنچادی گئی۔ تھانہ گبول ٹاﺅن کی حدود گودھرا کیمپ سے نامعلوم 60 سالہ شخص کی لاش ملی جو ہیروئن کا عادی بتایا جاتا ہے۔ لاش کو ضابطے کی کارروائی کےلئے تدفین کےلئے ایدھی ٹرسٹ کے سرد خانے پہنچادیا گیا۔ کلفٹن کے علاقے دو تلوار کے قریب تیز رفتار کوچ کی ٹکر سے 35 سالہ راہگیر زخمی ہوگیا جسے علاج کےلئے جناح اسپتال لایا گیا۔ شارع فیصل پر ایف ٹی سی کے سامنے سڑک عبور کرتے ہوئے 35 سالہ محمد نواز نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر زخمی ہوگیا جسے علاج کےلئے جناح اسپتال پہنچایا گیا۔