Friday, August 7, 2009

PROTEST OF KU STUDENT

کراچی ، جامعہ کراچی شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن کے طلبا وطالبات نے شعبہ میں اعلیٰ سربراہان کی مسلسل غفلت اور شدید مالی وانتظامی بدعنوانیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے گورنر اور وائس چانسلر سے مطالبہ کیا ہے کہ ریگولر فیکلٹی کے غیر حاضری اور وزیٹنگ فیکلٹی کے رویوں اور ان تمام بد انتظامیوں کا فوری نوٹس لیا جائے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ جامعہ کراچی کا دوسرا بڑا اور منافع بخش شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن مسلسل غفلت کی وجہ سے شدید مالی وانتظامی بدعنوانیوں کا شکار ہے۔ گزشتہ سیمسٹر امتحانات کے دوران بھی کئی انتظامی بے ضابطگیاں دیکھنے میں آئیں۔ شعبے کے کلرک نے سیمسٹر پرچے آﺅٹ کئے۔ من پسند طلباءوطالبات لائبریری میں پرچے دیتے رہے اور کھلے عام نقل جاری رہی۔ امتحانات کے دوران کئی کمروں میں ٹیچرز کی موجودگی کے باعث سیمسٹر امتحانات ایک مذاق کا تاثر دیتے رہے۔ علاوہ ازیں من پسند طلبہ وطالبات کو اضافی نمبر دیئے گئے۔ صبح کے طلباءوطالبات نے بھی اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ ڈیپارٹمنٹ کی ریگولر فیکلٹی کم کورسز پڑھاتی ہے۔ بالخصوص ایک خاتون ٹیچر تو عرصہ دراز سے غیر حاضر ہے جس کا فائدہ اٹھا کر شعبہ کے سربراہ اپنے پسندیدہ وزیٹنگ فیکلٹی سے کورسز پڑھواتے ہیں جو یونیورسٹی پر مالی بوجھ ہے۔ اس تمام صورتحال کے پیش نظر طلباءوطالبات میں شدید غم وغصہ اور بے چینی پائی جاتی ہے۔