Tuesday, August 25, 2009
PML (N) KI SIYASI MASOOMEYAT
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ جناح پور کے الزام کے حوالہ سے سابق فوجی افسران کے انکشافات پر مسلم لیگ ن شدیدبوکھلاہٹ کا شکار ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم غریب و متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والی جماعت ہے جو فرسودہ جاگیردارانہ اور وڈیرانہ نظام کے خاتمے اور غریب عوام کی حکمرانی کیلئے عملی جدوجہد کررہی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے دورِ حکومت میں ایم کیوایم کے خلاف بلاجواز آپریشن کیاگیا ، ایم کیوایم پر جناح پور بنانے کی سازش کا جھوٹا الزام عائد کرکے ملک بھر کے عوام باالخصوص پنجاب کے عوام کو گمراہ کر کے ایم کیوایم سے بدظن کرنے کی سازش کی گئی ، جنرل (ر) نصیر اختر اور بریگیڈیئر (ر) امتیاز احمد کے انکشافات سے یہ حقیقت کھل کر سامنے آچکی ہے کہ ایم کیوایم ایک محب وطن جماعت ہے اور ایک منظم سازشی منصوبہ کے تحت پنجاب کے عوام کو ایم کیوایم سے بدظن کیا گیا اور ان حقائق کے سامنے آنے پر پنجاب کے عوام مسلم لیگ ن کی قیادت کی جانب سوالیہ نظروں سے دیکھ رہے ہیں جس کے باعث مسلم لیگی قیادت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے