Monday, August 17, 2009
CITY GOVT KAY CHAPAY
سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کراچی کے شہر میں گرانفروشی خصوصاً چینی کے ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی شروع کرتے ہوئے پہلے روز شام 5 بجے تک 45ہزار سے زائد بوریاں ضبط کرلی ہیں۔ ہفتہ کو ڈی سی او کراچی جاوید حنیف کی سربراہی میں سٹی حکومت کی اعلیٰ اختیاراتی ٹیم نے شہر کے مختلف علاقوں میں اچانک چھاپے مارے ٹیم میں ای ڈی او انٹرپرائز اینڈ انوسٹمنٹ ڈاکٹر شہاب امام اور ریونیو ڈپارٹمنٹ کے افسران بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔ ڈی سی او کراچی کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ بعض افراد چینی کا ذخیرہ کرنے میں مصروف ہیں اور کثیر تعداد میں چینی گوداموں میں بند کی ہوئی ہے۔ ڈی سی او کراچی نے متعلقہ افسران کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مارکر جوڑیا بازار سے 9 ہزار بوریاں، کیماڑی درویش کانٹا نمبر 3 کے نزدیک ایک گودام سے 36ہزار چینی کی بوریاں ضبط کرلی۔