Friday, August 7, 2009
Traffic Accident
کراچی، ٹریفک حادثات میں 2افراد ہلاک جبکہ خاتون و2بچے سمیت افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈرگ روڈ ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کی زد میں آنے سے 28سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا جس کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ گھارو مندو ہوٹل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 45سالہ محمدعلی شدید زخمی ہوگیا جسے جناح اسپتال کراچی منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ الہ دین پارک کے قریب ہائی روف اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 5افراد 45سالہ اسماعیل ولد اکبر، 25سالہ فاطمہ دختر اسماعیل، 30سالہ اختر، 8سالہ بلال ولد اختر اور 5سالہ عبدالرحمان زخمی ہوگئے۔ جنہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ بوٹ بیسن کے علاقے میں 2 سوزوکیوں میں تصادم کے نتیجے میں 3افراد 30سالہ عزیز، 40سالہ عارف ولد ارشاد اور 32سالہ منیر زخمی ہوگئے جنہیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ کھارادر کے علاقے میں کوچ کی ٹکر سے 22سالہ شبیر ولد شفیق زخمی ہوگیا جسے سول لایا گیا۔ نیٹی جیٹی کے مقام پر موٹر سائیکل سلپ ہونے سے 20سالہ خوشی محمد ولد محمد بخش زخمی ہوگیا۔ کلفٹن زم زمہ پارک کے قریب موٹر سائیکل سوار نے راہگیر کو ٹکر مار دی جس سے راہگیر 30سالہ غلام حیدر اور موٹر سائیکل سوار نامعلوم 23سالہ نوجوان زخمی ہوگئے جنہیں جناح لایا گیا۔