Friday, August 21, 2009

CITY GOVT SYSTEM ZINDABAD

بلدیاتی نظام چلتا رہنا چاہیے اور اگر کسی کو اس نظام پر تحفظات ہیں تو اسے دور کیا جائے یہ بات انہوں نے گزشتہ شب تاجر برادری کے سربراہ اور MCBکمرشل بینک کے وائس چیرمین ایس ایم منیر کی دین گروپ فیملی کی جانب سے ہر ماہ منائے جانے والے 100ویں سالگرہ کے موقع پر کہی اس موقع پر گورنر سند ھ ڈاکٹر عشرت العباد خان ‘وفاقی وزیر برائے مذہبی امور علامہ حامدسعید کاظمی‘اسپیکر سندھ اسمبلی نثار احمد کھوڑو ‘ ناظم کراچی مصطفی کمال‘ سینیٹر عبدالحسیب خان‘تاجر رہنما ایس ایم منیر‘کراچی چیمبر کے صدر انجم نثار‘بزنس مین گروپ کے سربراہ سراج قاسم تیلی‘چیرمین کاٹی میاں زاہد حسین‘ موزمبیق کے اعزازی قونصل جنرل خالد تواب اور دین گروپ کے ڈائریکٹر ایس ایم نصیر نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا‘ صوبائی وزیر محنت امیر نواب‘چیرمین ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی محب اللہ شاہ‘ مشیر ٹیکسٹائل ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ ‘ وزیر اعلی سندھ کے مشیر زبیر موتی والا بھی موجود تھے صوبائی وزیر تجارت عبدالروف صدیقی نے کہا کہ موجودہ جمہوری حکومت سے امید ہے کہ بلدیاتی نظام کو ختم نہیں کریگی کیونکہ بلدیاتی نظام سے ترقی کا عمل جاری ہے جس پر حکومت کو بھی خراج تحسین ملتا رہتا ہے