Monday, August 17, 2009

LAW & ORDER KI SURAT-E-HAAL

کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان کے سربراہ علامہ علی شیر حیدری کے قتل کے خلاف شہر بھر کے مختلف علاقوں ہنگامہ آرائی، مشتعل افراد نے درجنوں گاڑیاں نذر آتش کردیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے علاقے خیر پور میں کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان کے سربراہ علامہ علی شیر حیدری کے سفاکانہ قتل کے خلاف لوگ سراپا احتجاج بن کرسڑکوں پر نکل آئے اور ان کے قتل کی پرزور مذمت کرتے ہوئے جلاو گھراو کا سلسلہ شروع کردیا۔ ناگن چورنگی کے علاقے میں منی بس سمیت دو گاڑیاں نذر آتش کردیاجبکہ لانڈھی، قائدآباد، ملیر، نیو کراچی ، سعید آباد،بلدیہ ٹاون سمیت دیگر علاقوں میں ہوائی فائرنگ اور ٹائر جلانے اور گاڑیوں کو نذر آتش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں