Monday, August 10, 2009

CDGK NEWS

کراچی، ناظم کراچی سید مصطفی کمال نے دفعہ 144 کے تحت صدر کی 9سڑکوں پر پارکنگ پر پابندی لگا دی ہے یہ اقدام صدر میں روز بروز ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل کے پیش نظر کیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ صدر شہر کا مرکزی مقام ہے جہاں شہر کے کونے کونے سے شہری آتے ہیں جس کی وجہ سے صدر کے علاقوں میں ٹریفک مسائل میں بے انتہا اضافہ ہوچکا لہٰذا صدر میں گاڑیوں کی پارکنگ سے پیدا ہونے والے مسائل نا صرف ٹریفک کی روانی کو مثاثرکررہے ہیں بلکہ اس سے ماحولیات پر بھی برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ صدر میں پیدا ہونے والے مسائل اور شہریوں کی دشواریوں میں روز بروز ہونے والے اضافے کو مد نظر رکھتے ہوئے حق پرست قیادت نے شہریوں کے مفاد کے پیش نظر ملک کا پہلا کثیر المنزلہ پارکنگ پلازہ تعمیر کیا ہے تاکہ صدر میں آنے والے شہری اپنی گاڑیوں کو بحفاظت کھڑی کرسکیں جس سے عوام کیلئے مسائل بھی پیدا نہ ہوں اس پارکنگ پلازہ کا باقاعدہ افتتاح بھی ہوچکا ہے لہٰذا شہریوں کی دشواریوں اور صدر کے علاقے میں ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے اور ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کیلئے صدر کی مندرجہ ذیل 9 سڑکوں پر پارکنگ پر پابندی عائد کردی گئی ہے جن میں مینسفیلڈ اسٹریٹ (سیکشن سرور شہید روڈ سے پرائس اسٹریٹ)، میر کرم علی تالپور روڈ (سرور شہید روڈ سے پریڈی اسٹریٹ )، ڈاکٹر داود پوتا روڈ (سرور شہید روڈ تا پرائس اسٹریٹ) عبداللہ ہارون روڈ (سرور شہید روڈ سے صغیر شہید روڈ)، زیب النساءاسٹریٹ (سرور شہید روڈ سے پریڈی اسٹریٹ، آغا خان III روڈ (ایم اے جناح روڈ سے پریڈی اسٹریٹ)، راجہ غضنفر علی روڈ ( پریڈی اسٹریٹ تا سرور شہید روڈ )، شاہراہ عراق اور پریڈی اسٹریٹ شامل ہیں ان سڑکوں پر گاڑیاں کھڑی کرنے والے نقصانات کے خود ذمہ دار ہونگے۔