Thursday, August 20, 2009

KARACHI KI TARRAKI KAY DUSHMAN:::: JIS THALI MAY KHAYA USEE MAY SURAKH KYA

سٹی حکومت کراچی کی جانب سے حال ہی میں چلائی گئی سی این جی بس سروس کورنگی تا سرجانی روٹ کی 2 بسوں کو شر پسندوں نے توڑ پھوڑ کرکے آگ لگانے کی کوشش کی پولیس کی آمد کے باعث شرپسند بسوں کو آگ لگانے میں ناکام ہوگئے تاہم دھمکیاں دی گئیں کہ سی این جی بسیں آئندہ سڑکوں پر نظر آئیں تو ان کو آگ لگادی جائے گی۔ دونوں بسوں کو مرمت کیلئے ورکشاپ میں کھڑا کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی این جی بس روٹ نمبر کورنگی تا سرجانی 2 بسیں ڈرگ روڈ اور نا تھا خان پل شارع فیصل پر شرپسندوں نے روک کر ان میں توڑ پھوڑ کی اور شدید نقصان پہنچایا بسوں کے شیشے اسکرین، ڈیش بورڈ اور سیٹیں توڑ ڈالی اور فائرنگ کرکے بسوں کی باڈی کو نقصان پہنچایا سٹی حکومت کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے اس واقع کے ایف آئی آر متعلقہ تھانے میں درج کرادی ہے کہ شر پسند بسوں کو آگ لگارہے تھے تاہم پولیس موقع پر پہنچنے کی وجہ سے وہ بسوں کو آگ لگانے میں کامیاب نہیں ہوئے تاہم انہوںنے دھمکیاں دیں کہ سی این جی بسیں سڑکوں پر نظر آئیں تو ان کو توڑ کر آگ لگادی جائے گی۔