Wednesday, August 5, 2009

Weather Report

Temperature: 30.0 °CHumidity: 79 % Dew Point: 26 °C Wind Speed: 28 km WSW Gusts: 28 km WSW
Mostly Cloudly

One More Achement By CDGK

کراچی، شاہ فیصل ٹاون میں عظیم پورہ قبرستان کو شہر کا ماڈل قبرستان کا درجہ مل گیا ،عظیم پورہ قبرستان کے تمام راستوں کو پیور کے زریعے پختہ اور روشنی کا مثالی انتظام کی وجہ سے منفرد مقام حاصل ہے۔ شاہ فیصل ٹاون کے مکینوم کی جانب سے قائد تحریک الطاف حسین اور حق پرست عوامی نمائندوں کو خراج تحسین زندہ لوگوں کے ساتھ ساتھ شہر خاموشاں قبرستانوں میں سہولتوں کی فراہمی حق پرست قیادت کا مثالی کارنامہ ہے ۔شب برات کے موقع پر زائرین کو سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے عظیم پورہ ،جامعہ ملیہ اور کالونی گیٹ میں تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ۔قبرستانوں کے باہر عوام کو سہولت کی فراہمی کے لئے استقبالیہ ،میڈیکل اور سبیلوں کے کیمپ لگا دیئے گئے ،قبرستانوں میں جراثیم کشن ادویات اور خوشبو کے اسپرے کئے جائیں گے ۔نگراں ناظم شاہ فیصل ٹاﺅن کا یوسی ناظمین اور ٹاﺅن افسران کے ہمراہ شاہ فیصل ٹاﺅن کے تمام علاقوں کا تفصیلی دورہ شب برات کے حوالے سے ٹاﺅن کی جانب سے انتظامات پر اطمینان کا اظہار ۔قبل ازیں نگراں ناظم شاہ فیصل ٹاﺅن ارتضیٰ فاروقی نے واٹر بورڈ شاہ فیصل ٹاﺅن کے ذمہ دران کو ہدایت کی ہے کہ شاہ فیصل ٹاﺅن کی حدود میں فراہمی آب کے نظام کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے کاموں کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرکے عوام کو فراہمی آب کے حوالے سے شکایات کا بروقت ازالے کو ممکن بنای جائے ان خیالات کا اظہار نگراں ناظم شاہ فیصل ٹاﺅن نے ٹاﺅن نائب ناظم کریم الدین اورTMOسید فضیل احمد بخاری کے ہمراہ یونین کونسل نمبر1اور 2کے مختلف علاقوں میں فراہمی و نکاسی آب سمیت عوامی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے واتر بورڈ کے مقامی ذمہ دران کو ہدایت کی اپ گریڈیشن کے کاموں کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ عوامی کے فراہمی آب کے حوالے سے حائل دشواریوں سے چھٹکارہ دلا یا جاسکے ۔

Price Control Issue

کراچی، شہری حکومت کراچی نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے فوری طور پر منافع خوروں کے خلاف مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ بدھ کو ڈی سی او کراچی کنٹرولر جنرل پرائسز جاوید حنیف خان کی صدارت میں ان کے دفتر میں ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہری حکومت ماہ رمضان المبارک میں ہر ممکنہ طور پر کھانے پینے کی اشیاءپر کنٹرول کو مستحکم بنائے گی اور شہری حکومت کے تمام ٹاﺅن مجسٹریٹس اور محکمہ انٹر پرائز مل کر اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ شہریوں کو ماہ رمضان المبارک میں کھانے پینے کی اشیاءمناسب قیمتوں پر ملیں ڈی سی او نے محکمہ انٹر پرائز کو ہدایت دی کہ وہ رمضان المبارک کیلئے نمائندہ تاجروں کے ساتھ مل کر کریانہ کی اشیاءکی رعایتی قیمتوں کو حتمی شکل دیں اجلاس میں بتایا گیا کہ کراچی ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن اور کراچی ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے ساتھ محکمہ انٹر پرائز ماہ رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کی رعایتی قیمتیں مقرر کرنے کیلئے مشاورت کررہی ہے کراچی ریٹیلرز اور ہول سیلرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے گزشتہ دنوں ڈی سی او کراچی جاوید حنیف خان کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں ماہ رمضان المبارک میں اپنے منافع میں خاص طور پر کمی کا پہلے ہی اعلان کردیا ہے تاکہ اشیائے خوردونوش کی مناسب قیمت پر دستیابی کو یقینی بنانے میں مدد ملے ڈی سی او نے تمام اسپیشل مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ ماہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کے رجحان کو فوری طور پر روکنے کیلئے ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ ایڈیشنل ای ڈی او ر ریونیو متانت علی خان کو مہم کا نگراں مقرر کیا گیا ہے ڈی سی او نے متانت علی خان کو ہدایت کی کہ وہ تمام مجسٹریٹس اور محکمہ انٹر پرائز کے تعاون سے مہم کو موثر بنانے کیلئے اقدامات کریں اجلاس میں تمام ٹاونز کے مجسٹریٹس، ای ڈی او ر رےونےو اور محکمہ انٹرپرائز کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

Crime and Accident Report

کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں مختلف واقعات کے دوران باپ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ معمر شخص سمیت 3 زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دھوبی گھاٹ کے علاقے نیازی گوٹھ میں گھر کے اندر سوئے باپ بیٹے پر نامعلوم شخص نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں بیٹا 20سالہ ہمایوں اور باپ 60سالہ قیوم موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ مقتولین کا تعلق ایبٹ آباد سے تھا اور وہ روزگا ر کے سلسلے میں یہاں مقیم تھے۔ لاشوں کو ضروری کاروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ علاوہ ازیں سہراب گوٹھ کے علاقے الآصف اسکوائر سیف اللہ گوٹھ کے رہائشی محمد اسلم کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔ جس کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ بھینس کالونی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2سیکیورٹی گارڈ 30سالہ فیصل اور 45سالہ سالہ جلال الدین زخمی ہوگئے جنہیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ لانڈھی کے علاقے شیر پاو کالونی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر چھری کے وار سے 40سالہ جمعہ خان ولد بائی خان زخمی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ سہراب گوٹھ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 65سالہ راہ گیر زخمی ہوگیا جسے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا۔

SC Issue

کراچی، سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس سرمد جلال عثمانی نے کہا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے کے تحت پی سی او ججز برقرار رہیں گے۔ نئی ججز کی تقرریاں مشاورت کے بعد کی جائیں گی۔ انہوںنے ان خیالات کا اظہار بدھ کو سندھ ہائی کورٹ بار کی دعوت پر افتخار ہال میں وکلاءسے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر سندھ ہائی کورٹ کے سینئر جج جناب جسٹس مشیر عالم اور جناب جسٹس خلجی عارف حسین سمیت دیگر جج صاحبان بھی موجود تھے۔ جناب جسٹس سرمد جلال عثمانی نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ کی بحالی وکلاءاور عوام کی طویل جدوجہد اور قربانیوں کے باعث عمل میں آئی۔ ان عظیم قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وکلاءاور ججز کو ماضی بھلا کر آگے بڑھنا ہوگا۔ ہمارا مقصد ماضی کی قربانیاں فراموش کرنا نہیں بلکہ عوام کو جلد اور سستا انصاف فراہم کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ بار کے صدر جسٹس (ر) رشید اے رضوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ 32ماہ میں پہلی مرتبہ بار کے تحت کسی موجود جج کو خطاب کےلئے مدعو کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وکلاءکی عظیم جدوجہد ان کے اتحاد اور جذبے کی بدولت کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔ رشید اے رضوی نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ کے جج جناب جسٹس مشیر عالم اور جناب جسٹس مقبول باقر اپنی غیر فعالی کے دوران ہائی کورٹ آئے تھے تو وکلاءنے اس وقت بھی یہی کہا تھا کہ پی سی او ججز کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا اور وکلاءآج بھی کہتے ہیں کہ پی سی او ججز انہیں کسی صورت قبول نہیں۔